سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی کھیوڑہ ملک فیصل عباس کی وفد کے ہمراہ وزیر بلدیات سے ملاقات

پنڈدادنخان: سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی کھیوڑہ ملک فیصل عباس نے وفد کے ہمراہ وزیر مواصلات ملک صہیب احمد برتھ اور وزیر بلدیات ذیشان رفیق سے ملاقات کی، میونسپل کمیٹی کھیوڑہ کے عملہ کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی سمیت مسائل پر گفتگو کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی کھیوڑہ اور مسلم لیگ ن کے سرگرم رہنما ملک فیصل عباس نے وفد کے ہمراہ وزیر مواصلات ملک صہیب احمد برتھ سے دوبارہ ملاقات کی، ملاقات کے دوران کھیوڑہ شہر کے مسائل بارے آگاہ کیا گیا۔

ملک فیصل عباس نے کھیوڑہ میونسپل کمیٹی کے ورکروں کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر زور دیتے ہوئے اپیل کی کہ ورکروں کو تنخواہیں ادا کروائی جائیں اور میونسپل کمیٹی کے لیے گرانٹ جاری کی جائے جس پر صہیب بھرتھ نے کھیوڑہ سے گئے وفد حاجی سلیمان اسسٹنٹ سی او، ملک امین و دیگر کو وزیر بلدیات ذیشان رفیق کے دفتر بھیجا جہاں انہیں ساری صورت حال سے آگاہ کیا گیا۔

ذیشان رفیق نے جلد مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ میونسپل کمیٹی کھیوڑہ کے ورکروں نے اپنے مسائل کے حل کرنے کے عزم پر وزیر مواصلات،وزیر بلدیات اور ملک فیصل عباس کا شکریہ اداکرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button