بروقت علاج اور احتیاط نہ ہونے پر اسہال خطرناک شکل اختیار کر سکتا ہے، ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان

دینہ: چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان نے کہا کہ بچوں میں اسہال ایک عام مگر خطرناک بیماری کی شکل اختیار کر سکتا ہے اگر بروقت علاج اور احتیاط نہ کی جائے۔ اسہال سے مراد کسی بھی بچے کا معمول سے زیادہ یا پتلے پاخانے آنا ہے۔

چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان نے بچوں میں اسہال (ڈائریا) کے حوالے سے تفصیلی آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ سے کم عمر بچے کا دن میں 8 سے 10 بار پاخانہ کرنا نارمل بات ہے، جبکہ نومولود ہر بار دودھ پینے کے بعد پاخانہ کر سکتا ہے، جسے بیماری نہیں سمجھنا چاہیے۔ تاہم اگر بچے کو پیٹ درد، الٹی یا بخار ہو اور پاخانے میں خون آنے لگے تو یہ خطرناک صورتِ حال ہے، جس میں فوری علاج ضروری ہے۔

ڈاکٹر ملک عدیل افتخار کے مطابق اسہال کی اہم وجوہات میں وائرس، بیکٹیریا، پیراسائٹس، غیر معیاری خوراک اور گندے پانی کا استعمال شامل ہیں۔ اگر اسہال چار ہفتے یا زیادہ عرصے تک جاری رہے یا خون آنے لگے تو فوراً کسی مستند ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ نمکول (ORS) کا استعمال اسہال کے مریض کے لیے نہایت مؤثر ہے کیونکہ یہ جسم میں پانی اور نمکیات کی کمی کو پورا کرتا ہے۔ اس کے علاوہ سیرپ زنک بھی اسہال کے علاج میں مفید ہے۔

ڈاکٹر عدیل نے کہا کہ بچوں کو نرم غذا جیسے دہی، کیلا اور کھچڑی دی جانی چاہیے۔ پانی ہمیشہ ابال کر پلایا جائے، ہاتھوں اور ناخنوں کی صفائی کا خاص خیال رکھا جائے، جبکہ بازاری کھانوں اور جوسز سے پرہیز کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ "زندگی بہت قیمتی ہے، والدین کی معمولی غفلت بچوں کو موذی امراض میں مبتلا کر سکتی ہے، اس لیے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔”

یاد رہے کہ ڈاکٹر ملک عدیل افتخار اعوان بچوں کے ماہر (چائلڈ اسپیشلسٹ) ہیں اور روزانہ سہ پہر 3 سے 5 بجے تک عدیل کلینک، نزد مرکزی جامع مسجد و میزان بینک، مین چوک جی ٹی روڈ دینہ پر بچوں کا معائنہ کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button