چوہدری آصف محمود کا بوائز ہائی سکول بڑاگواہ میں پہلا دن، ہیڈ ماسٹر اور سٹاف نے استقبال کیا

سوہاوہ/ ڈومیلی: چوہدری آصف محمود کا پروموشن کے بعد گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بڑاگواہ میں پہلا دن، ہیڈماسٹر و جملہ سٹاف نے شاندار استقبال کیا، جوائننگ تقریب میں اے ای او بڑاگواہ مرکزفیصل ہاشمی اوردیگرسکولوں کے اساتذہ اکرام نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ پرائمری سکول بھوجوموڑہ کے ہیڈماسٹر آصف محمود کی پروموشن کے بعد گورنمنٹ ہائی سکول بڑاگواہ میں جوائننگ کیلئےپہنچ گئے، انکے ہمراہ بڑاگواہ مرکزکے دیگرسرکاری سکولوں کے اساتذہ اکرام بھی ہمراہ تھے۔

ہیڈماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول اور انتظامیہ نے شاندار استقبال کیا۔ اس موقع پر اے ای او بڑاگواہ مرکز فیصل ہاشمی نےبھی شرکت کی اور خطاب کیا۔

بڑاگواہ مرکز میں شامل سرکاری سکولوں کے اساتذہ اکرام نے بھی اپنااظہار خیال کیا اورکہا کہ گورنمنٹ پرائمری سکول بھوجوموڑہ میں آصف محمود کی خدمات کوسہراتے ہیں۔ آصف محمود نے جو وقت پرائمری سکول میں گزارا وہ اہلیان بھوجوموڑہ، طلباء و طالبات اور ہم یاد رکھیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آصف محمود نے پرائمری سکول کو سکول نہیں اپناگھرسمجھ کرمحنت اور لگن سے اپنی ڈیوٹی سرانجام دی۔ بڑاگواہ مرکزکا یہ ماڈل سکول تھاخوبصورتی اور تمام تر سہولیات موجود ہیں۔

یاد رہے کہ آصف محمود کو پرائمری سکول سے رخصتی کے وقت طلباء و طالبات الودعی کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔

Exit mobile version