شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے رمضان بازاروں کا قیام عمل میں لایا جائے گا، ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم: رمضان المبارک میں شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے رمضان بازاروں کا قیام عمل میں لایا جائے گا، ضلع جہلم میں ایک بہترین اور مفید رمضان بازار قائم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے رمضان بازار کی جگہ پر انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے یہ بات اسسٹنٹ کمشنر جہلم مبین احسن اور دیگر افسران سے کہی۔

ڈی سی جہلم نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق ہم نے شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر طرح کے اقدامات بلا تاخیر کرنے ہیں۔ رمضان بازار میں ہر طرح کی اشیاء خوردونوش معیاری ہوں گی اور مارکیٹ سے ان کا ریٹ انتہائی مناسب ہو گا۔

ڈپٹی کمشنر جہلم نے اس موقع پر رمضان بازار کی تیاری اور جلد از جلد فعال کرنے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button