سوہاوہ بار ایسوی ایشن کی سابق نائب صدر عاصمہ ہاشمی ایڈووکیٹ کی پروفیشنل گروپ میں شمولیت

سوہاوہ: سوہاوہ بار ایسوسی ایشن کی سابق نائب صدر عاصمہ ہاشمی ایڈووکیٹ نے پروفیشنل گروپ میں شمولیت کا اعلان کر دیا، جس کے بعد گروپ کی آئندہ بار الیکشن میں پوزیشن مزید مستحکم ہو گئی ہے۔
اس موقع پر ان کے اعزاز میں ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں پروفیشنل گروپ کے تمام اہم اراکین نے بھرپور شرکت کی اور انہیں خوش آمدید کہا۔
تقریب میں پروفیشنل گروپ کی مرکزی قیادت اور ارکان کی جانب سے عاصمہ ہاشمی کی شمولیت کو خوش آئند قرار دیا گیا۔ سید شجاعت کاظمی، چوہدری شبیر اختر، نثار احمد اعوان، محمد زبیر چوہدری، راجہ سہیل شفیق سمیت دیگر اہم ممبران نے انہیں بھرپور انداز میں خوش آمدید کہا اور یقین دلایا کہ ان کی شمولیت گروپ کے لیے باعثِ فخر ہے۔
اس موقع پر بیرونِ ملک ایل ایل ایم کی تعلیم حاصل کر رہے ملک عامر ایڈووکیٹ، راجہ جمشید اشتیاق ایڈووکیٹ اور ملک زاہد ایڈووکیٹ نے بھی ان کی پروفیشنل گروپ میں شمولیت پر خوشی کا اظہار کیا اور انہیں دلی مبارکباد پیش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ عاصمہ ہاشمی ایڈووکیٹ کی قانونی مہارت اور تجربہ گروپ کے اہداف کے حصول میں اہم کردار ادا کرے گا۔
تقریب میں شرکت کرنے والوں میں ناصر محمود کیانی، راجہ عمران نثار اقتدار، راجہ سہیل، ذیشان حیدر، ملک شفاقت، عاقب شہزاد، راجہ نوازش علی، راجہ جنید، مس خالدہ منیر، انس ثوبان، چوہدری تصدق، جاوید رضوان، یونس، راجہ فرخ، مس اقصیٰ قریشی اور دیگر معزز ممبران شامل تھے۔
تقریب میں شرکاء نے پروفیشنل گروپ کی انتخابی حکمت عملی اور آئندہ اہداف پر بھی گفتگو کی، جبکہ عاصمہ ہاشمی ایڈووکیٹ کی شمولیت کو گروپ کے لیے ایک بڑی کامیابی قرار دیا گیا، جو مستقبل میں بار کے مثبت اور مضبوط کردار کے لیے معاون ثابت ہو گی۔



