جہلم: ہوائی فائرنگ اور شراب پی کر غل غپاڑہ کرنے والے 11 افراد گرفتار

جہلم: چوٹالہ پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے 11 جرائم پیشہ ملزمان گرفتار کر کے ناجائز اسلحہ و شراب برآمد کر لی۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او چوٹالہ ظہیر الدین بابر اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان حمزہ، وقار، یاسر، جنید، ریاست، حبیب، غلام حسین، سجاد، شاہ میر، عبدالہادی اور عثمان کو گرفتار کر لیا۔
ملزمان نالہ گہان کے کنارے آتشیں اسلحہ سے لیس ہو کر ہوائی فائرنگ اور بذریعہ شراب غل غپاڑہ کر رہے تھے، ملزم حمزہ سے پسٹل30بورمعہ ایمونیشن اور 5 عدد کپیاں شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے گئے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ قانون شکن عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔



