سوہاوہ پولیس کی اہم کارروائی، اقدام قتل کے مقدمے میں ملوث دو ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

سوہاوہ: تھانہ سوہاوہ پولیس نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے کارروائی کے دوران اقدام قتل کے مقدمے میں ملوث ملزمان عاصم محمود اور ساجد محمود کو گرفتار کر لیا۔ ملزم عاصم محمود کے قبضے سے ایک 12 بور رائفل بمعہ ایمونیشن برآمد کر لی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا اور انہیں قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔



