کھیوڑہ پولیس کی بڑی کارروائی، ڈکیتی اور مویشی چوری میں ملوث رضو گینگ کے 7 کارندے گرفتار

پنڈدادنخان: کھیوڑہ پولیس نے ڈکیتی اور مویشی چوری سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث رضو گینگ کے سات ملزمان کو گرفتار کر کے چوری شدہ مال، مویشی اور نقدی برآمد کر لی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان کی زیر نگرانی انچارج چوکی کھیوڑہ نذر عباس اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار شدگان سے چوری شدہ تین عدد بھینسیں، دو عدد موٹر سائیکلز، چالیس ہزار روپے نقد اور واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی برآمد کی گئی۔ برآمد کی گئی مالیت کا تخمینہ کل 24 لاکھ 32 ہزار روپے بتایا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے گا اور انہیں قرار واقعی سزا دلائی جائے گی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے شہریوں کو یقین دلایا کہ ایسے جرائم پیشہ عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں اور عوام کے قیمتی اثاثوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button