دینہ میں فروٹ اور سبزی کے بھرے رکشہ میں آتشزدگی، رکشہ جل کر خاکستر

دینہ: منگلا روڈ پر فروٹ اور سبزی کے بھرے رکشہ میں آگ بھڑک اٹھی ، لاکھوں روپے مالیت کا رکشہ اور سبزی فروٹ جل کر خاکستر ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق دینہ میں ہڈالی کے مقام پر صبح سویرے فروٹ سے بھرے رکشہ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ کے بلند شعلوں نے رکشہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس میں لوڈ سبزی ، فروٹ اوررکشہ مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گیا۔
آگ لگنے کے باعث غریب محنت کش رکشہ ڈرائیو ر اپنی جمع پونجی سے محروم ہو گیا ، رکشہ ڈرائیور کو لاکھوں روپے مالیت کا نقصان ہو گیا۔



