الیکشن میں مبینہ دھاندلی؛ جہلم میں پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن آفس کے باہر احتجاج

جہلم: الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف جہلم میں پی ٹی آئی نے احتجاج کیا، کارکنوں نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کےخلاف شدید نعرے بازی کی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے ملک گیر احتجاج کی کال پر جہلم کے حلقہ این اے 60 اور این اے 61 سے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں نے ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن آفس جہلم کے باہر الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، کارکنوں نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کےخلاف شدید نعرے بازی کی۔

احتجاجی مظاہرے میں چوہدری حسن عدیل، مرزا شوکت اقبال، یاسر قریشی، سید رفعت زیدی، سیّد ابرار حُسین شاہ، ذیشان جرال، وسیم خان، عتیق خان، مرزا فراز بیگ، قیصر شجا قریشی، سید وقار کاظمی، خرم کھوکھر، مرزا اکمل بیگ، چوہدری سہیل اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں نے شرکت کی۔

مقررین نے الیکشن کمیشن سے فارم پینتالیس کے تحت نتائج جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button