پنڈدادنخان میں بس، موٹر سائیکل اور سائیکل میں تصادم، ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

پنڈدادنخان میں بس، موٹر سائیکل اور سائیکل میں تصادم سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا شخص زخمی ہو گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کے علاقے سربہ گاؤں کے قریب بس، موٹر سائیکل اور سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔ امدادی اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے جاں بحق شخص کی میت اور زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال پنڈ دادنخان منتقل کردیا۔

Exit mobile version