جہلم چیمبر آف کامرس کے تین ممبران میں عمرے کے ٹکٹ تقسیم

جہلم: جہلم چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کی تقریب حلف برداری کے موقع پر صدر حاجی زاہد حسین بٹ نے تین ممبران کیلئے عمرے کے ٹکٹ کا اعلان کر کے قرعہ اندازی کی۔

صدر حاجی زاہد حسین بٹ جہلم چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے اپنے وعدہ کی تکمیل کرتے ہوئے گزشتہ روز اپنے ہاتھوں سے خوش نصیبوں ذیشان جرال، تنویر قریشی اور منظورشفیق کو جہلم چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دفتر میں عمرے کے ٹکٹ تقسیم کیے۔

اس موقع پرسینئر نائب صدر جہلم چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری سیف ریاض، ایگزیکٹیو ممبر ڈاکٹر سہیل امتیاز، سابق صدر عمر مشتاق برگٹ، چوہدری سعید احمد آف جادہ، ڈاکٹر کوثر ناہید انور، اسحاق ڈار، زاہد عمران چوہان، حافظ مقصود شفیق، غفور بٹ، عرفان لطیف قریشی اور دیگر افراد موجود تھے۔

Exit mobile version