جہلم میں دوکان کے باہر سے رکشہ چوری کرنے والا چور گرفتار، چوری شدہ رکشہ برآمد

جہلم: تھانہ صدر پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے رکشہ چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار کر کے چوری شدہ رکشہ برآمد کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر نثار احمد اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے چند گھنٹوں میں ملزم محمد سجاد کو گرفتار کر لیا، ملزم سے چوری شدہ رکشہ برآمد کر لیا گیا۔
رکشہ ڈرائیور نے عائشہ کلینک روڈ پرسودا سلف خریدنے کے لئے رکشہ کھڑا کیا، واپس آیا تو اس کا رکشہ چوری ہو چکا تھا۔ پولیس تھانہ صدر نے نامعلوم ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کیا اور چوری شدہ رکشہ برآمد کر لیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔



