جہلم میں سیوریج کا سنگین بحران، معمولی بارش سے شہر کی گلیاں و بازار جوہڑ بن گئے

جہلم شہر اس وقت سیوریج کے سنگین بحران سے دوچار ہے۔ معمولی بارش کے بعد بھی اندرونِ شہر کی گلیاں، محلے، سڑکیں اور بازار گندے پانی سے بھر جاتے ہیں اور سڑکیں جوہڑ کا منظر پیش کرنے لگتی ہیں۔

سول لائن روڈ، مین بازار، مرکزی امام بارگاہ، نیا بازار، مین بازار چوک، گنبد والی مسجد، شمالی محلہ، ریلوے پل سمیت دیگر علاقوں کے مکینوں نے وزیرِ مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی، ڈپٹی کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لے کر مسائل حل کیے جائیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ نئی تعمیر ہونے والے سیوریج نالے انتہائی ناقص منصوبہ بندی کے تحت بنائے گئے ہیں۔ ان کی تعمیر کے دوران تقریباً تین ماہ تک بازار بند رہا، لیکن نالوں میں اتنی گنجائش ہی نہیں کہ وہ بارش کے پانی کو نکال سکیں۔ متعلقہ حکام کی عدم توجہی کے باعث خدشہ ہے کہ قومی خزانے کے کروڑوں روپے ضائع ہوگئے ہیں۔

علاقہ مکینوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی راجہ بلال اظہر کیانی، کمشنر راولپنڈی، ڈپٹی کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری اقدامات اٹھا کر نکاسی آب کے اس اہم مسئلے کو حل کیا جائے تاکہ شہریوں کو بارشوں کے دنوں میں درپیش مشکلات سے نجات دلائی جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button