جہلم: عید کی چھٹیاں ختم، سرکاری دفاترکل سے دوبارہ کھل جائیں گے

جہلم: عید کی چھٹیاں ختم، سرکاری دفاترکل سے دوبارہ کھل جائیں گے، اس بار چھٹیاں زیادہ ہونے کیوجہ سے متعدد ملازمین اپنے آبائی علاقوں سے واپس دفاتر پہنچیں گے ۔شہر کی سڑکیں چھٹیوں کے دوران سنسان رہیں۔
تفصیلات کے مطابق عیدالفطر کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد کل سے تمام سرکاری دفاتر، سکولز ، کالجز ، یونیورسٹیاں کھل جائیں گی جبکہ کاروباری مراکز گزشتہ روز سے کھل چکے ہیں ، حکومت کی جانب سے اعلان کردہ عیدالفطر کی سرکاری تعطیلات آج ختم ہوجائیں گی جس کے بعد تمام سرکاری دفاتر میں معمول کے مطابق کام کاآغاز ہو جائے گا۔
شہری تنظیموں کے عمائدین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ امید کی جارہی ہے کہ اس دفعہ عید الفطر کی چھٹیاں زیادہ ہونے کیوجہ سے سرکاری محکموں کے افسران و ملازمین اپنے آبائی علاقوں سے واپس دفاتر میں پہنچ جائیں گے۔ جس کی وجہ سے دفتری امور معمول کے مطابق رواں دواں ہونگے جبکہ کاروباری مراکز گزشتہ روز سے کھل چکے ہیں جہاں کارروباری زندگی معمول کے مطابق رواں دواں ہے ۔



