جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں جان بچانے والی ادویات کی قلت پیدا ہوگئی

جہلم: بر وقت ایل سیز نہ کھلنے اور خام مال درآمد نہ ہونے کی وجہ سے شہر سمیت ضلع بھر میں جان بچانے والی ادویات کی قلت پیدا ہوگئی جبکہ ادویات کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ کر دیا گیا۔

فارما سوٹیکل کے کاروبار سے منسلک تاجر نے بتایا کہ ایل سی بر وقت نہ کھلنے کی وجہ سے میٹریل کو درآمد نہیں کیا جاتا جس کی وجہ سے ڈیڑھ سو سے زائد ادویات کی اس وقت قلت ہوچکی ہے اور ان کی قیمتوں میں ایک سال کے دوران 400 سے 500 فیصد تک کا اضافہ ہو چکا ہے، پہلے کوئی مریض اگر ایک ہفتے کی ادویات خرید لیتا تھا تو اب وہ اشد ضرورت پڑنے پر ہی خرید نے کے لئے آتا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ یہ ادویات مختلف مقامات پر بلیک میں فروخت کی جا رہی ہیں۔جہلم شہر میں مرگی کی ادویات کی قلت پیدا ہو چکی ہے، مختلف انفیکشنز کے لیے اینٹی بائیوٹیکس انجکشن بھی مارکیٹ میں دستیاب نہیں، ہائی بلڈ پریشر اور دل کی تکلیف کی ادویات کے مختلف برانڈ ز بھی نایاب ہیں۔ موسمی الرجیز کی ادویات انسولین کے مختلف برانڈز ان ہیلر بھی شارٹ ہے۔

ہیپا ٹائٹس کے مریضوں کیلئے ہیپا مرض بھی فارمیسز پر نایاب ہیں۔ مختلف کھانسی کے شربت آنکھوں، کان کے ڈراپس اور زخموں کی کریموں کی بھی قلت پیداہو چکی ہے ۔ مریض کئی روز سے ادویات ڈھونڈنے کے لئے شہر میں موجود میڈیکل اسٹورز پر دھکے کھاتے نظرآتے ہیں۔

شہریوں نے نگران صوبائی وزیرصحت سے مطالبہ کیاہے کہ جان بچانے والی ادویات کی مارکیٹ میں فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور ادویات کی قیمتوں میں غیر معمولی کمی کروائی جائے تاکہ شہری ادویات خرید کر اپنے پیاروں کی زندگیوں کو بچا سکیں ۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button