27 ستمبر کا احتجاج؛ جہلم میں حساس اداروں اور پولیس کا مشترکہ کریک ڈاؤن، پی ٹی آئی کے 30 سے زائد کارکن گرفتار

جہلم: 27 ستمبر کا احتجاج؛ جہلم میں حساس اداروں اور پولیس نے مشترکہ کریک ڈاؤن کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے 30 سے زائد کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق 27 ستمبر کو خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کی جانب سے دی جانے والی احتجاج کی کال کے تناظر میں ضلع جہلم کے مختلف علاقوں میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں اور رہنماؤں کے خلاف پولیس اور حساس اداروں کی جانب سے مبینہ کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق جہلم، دینہ، سوہاوہ اور پنڈدادنخان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے تحریک انصاف کے 30 سے زائد کارکنوں اور مقامی رہنماؤں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے مزید کارکنوں کی گرفتاری کے لیے مبینہ طور پر تیار کی گئی فہرستوں کی بنیاد پر مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ کارروائیوں کے باعث بعض سرگرم کارکن گرفتاری کے خدشے کے پیشِ نظر روپوش ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بعض علاقوں میں رات گئے بھی گھروں پر چھاپوں اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری رہا، جبکہ 27 ستمبر کے احتجاج سے قبل قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کارروائیوں میں مزید تیزی لائے جانے کی اطلاعات ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button