پنڈدادنخان شہر میں شدید سردی کی شدید ہوتے ہی گیس بحران شدت اختیار کر گیا

پنڈدادنخان شہر کے 50 فیصد سے زائد علاقے میں ہر سال کی طرح اس سال بھی گیس کی بندش جاری ہے۔

پورے شہر میں روزانہ رات سے صبح تک گیس کی فراہمی معطل رہتی ہے اور صبح تقریباً 6 بجے گیس کی سپلائی بحال ہو جاتی ہے لیکن محلہ عالم شاہ نمبر 1،محلہ عالم شاہ نمبر 2،محلہ کوٹ سلطان،محلہ خیرشاہ،محلہ حافظ قاری اور محلہ منڈی محمد صدیق سمیت کئی محلوں میں گیس پریشر بالکل زیرو ہوتا ہے ۔

اس سے گھریلو صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، دفاتر اور دکانداروں کو سخت سردی میں ٹھنڈا پانی استعال کرنا پڑتا ہے اور بغیر ناشتہ کئے اپنے دفاتر یا دکانوں پر چلے جاتے ہیں۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کیا ہم علاقہ غیر میں رہ رہے ہیں، جب آدھے سے زیادہ شہر میں گیس کی فراہمی جاری ہے تو ہمیں گیس کیوں نہیں دی جا رہی، اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو مرد وخواتین سمیت شدید احتجاج کیا جائے گا۔

عوامی وسماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم سمیت اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پنڈدادنخان شہر کے جن علاقوں میں گیس نہیں ہے ان کو گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ شہریوں کی مشکلات کم ہوسکیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button