جہلم پولیس کی کارروائی، مویشی چوری کے مقدمات میں ملوث ملزم گرفتار

پنڈدادنخان: جہلم پولیس نے مویشی چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا ۔

ترجمان جہلم پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مویشی چوری کے مقدمات میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا۔ پولیس نے ملزم سے چوری شدہ مویشی فروخت کرکے حاصل کی گئی 20 ہزار روپے کی رقم برآمد کر لی ہے، جبکہ اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button