جہلم میں بارش کے بعد موسم سرد ہو گیا، بجلی کی آنکھ مچولی سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا

جہلم سمیت ضلع بھر میں بارش کے بعد موسم انتہائی سرد ہونے کے ساتھ ساتھ بجلی کی آنکھ مچولی سے صارفین کی مشکلات بڑھ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہرسمیت قرب و جوار میں پچھلے 2 دنوں سے بارش کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ معمولی بارش کے بعد گریڈ اسٹیشن سے شہر سمیت ملحقہ علاقوں کی بجلی بند کردی جاتی ہے جس کی وجہ سے صارفین کی مشکلات میں غیر معمولی اضافہ ہو جاتا ہے ۔ دو روزسے جاری بارش کی وجہ سے سردی ایک بار پھرلوٹ آئی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پچھلے دو ،اڑھائی ماہ سے آئیسکو سرکل جہلم کی انتظامیہ تواتر کے ساتھ صبح 9 سے سہ پہر 2 بجے تک لائنوںکی مرمت کے نام پر بجلی بند کردیتی ہے ،لیکن جونہی ہوا کا جھونکا آئے یا معمولی بارش سے بجلی معطل کردی جاتی ہے ، جس کیوجہ سے صارفین کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

آئیسکو صارفین نے آئیسکو چیف اسلام آباد سے نوٹس لینے اور بلا تعطل بجلی جاری رکھنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button