انسولین سمیت جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، مریضوں کی مشکلات میں اضافہ

جہلم: انسولین سمیت جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے مریضوں کی مشکلات مزید بڑھ گئیں، مہنگائی سے تنگ عوام علاج معالجے سے محروم ہونے لگے۔

تفصیلات کے مطابق نگران حکومت کے دور میں انسولین سمیت جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہونے سے مریضوں کی چیخیں نکل رہی ہیں،غیر ملکی ادویہ ساز کمپنیوں نے انسولین منگوا نااور بنانا چھوڑ دی ہے جس کے باعث جہلم سمیت ملک بھر میں شوگر کے کروڑوں مریضو ں کو انسولین کی عدم دستیابی سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ چند ماہ سے ملٹی نیشنل کمپنیوں نے انسولین بنانا چھوڑ دی جس سے انسولین کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں 450روپے میں ملنے والی انسولین کی قیمت اس وقت میڈیکل سٹوروں پر 1500تک پہنچ چکی ہے جس سے مریضوں کی قوت خرید جواب دے چکی ہے۔

غریب مریضوں کا کہنا ہے کہ دو قت کی روٹی پورا کرنا مشکل تھا اب جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سے مزید مشکلات بڑھ گئی ہیں انسولین سمیت جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر ہونیوالے اضافے سے مریضوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

مریضوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو وقت کی روٹی کمانا مشکل ہو گیا ہے،ادویات کی قیمتوں پر قابو پایا جائے یا صحت کارڈ کو بحال کیا جائے تاکہ غریب ، سفید پوش ، متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد سرکاری ہسپتالوں سے مفت ادویات اور علاج معالجہ جاری رکھ سکیں ۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button