ڈومیلی کے علاقہ گتر میں بیتل بکریوں کی کیٹ واک، شہریوں کی بھرپور شرکت

سوہاوہ: ڈومیلی کے علاقہ گتر میں بیتل بکریوں کی نمائش کا میلہ، خوبصورت وزنی بکرے اور بکریوں کی کیٹ واک، پنجاب کے مختلف اضلاع سے خوبصورت وزنی بکرے بکریوں کی شرکت، ڈاکٹر امجد اور محمدارشد اورٹیم کو اچھے انتظامات اور میلہ کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق سوہاوہ کے علاقہ ڈومیلی کے گاؤں گتر میں حسین بیتل بکریاں کی نمائش میلہ کا انعقاد کیاگیا جس میں پنجاب کے مختلف اضلاع اور میرپورآزاد کشمیر سے بکروں اور بکریوں کی نمائش میں شرکت کی۔

اس میلہ میں مختلف کیٹگری بنائی گئی جس میں ایک دن سے ایک ماہ کے بکریوں کے بچے، پھر چھ ماہ کے اسکے بعد دوندے کی کیٹگری بنائی گئی۔ انٹری کے بعد ریفری پہلے متعلقہ بکری یا بکرے کو چیک کرکے نمبر لگاتاہے پھر جج صاحبان کو لسٹ بھیجی جاتی ان کی چیکنگ کے بعد فائنل کااعلان کیاجاتا تھا۔

اس میلہ میں شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر کھانے پینے اور کھلونوں کے اسٹال بھی لگائے گئے تھے۔ ڈاکٹر امجد، محمدارشد اور انکے ٹیم نے اچھے انتظامات اور کامیاب میلہ کرایاجس کو ہر کسی نے سراہا۔

ملک مدثر آف ڈھانگری کی بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ہرکیٹگری کے کامیاب جانور کے مالکان کو خصوصی انعامات سے نوازا گیا۔ڈاکٹر امجد نے تمام شائقین،انتظامیہ،بکریوں کے مالکان کاشکریہ اداکیا۔

اس موقع پر شائقین نے کہا کہ اس طرح کے ثقافتی پروگرام ہونے چاہیے تاکہ جو ہماری نئی نسل ہے اس کو بھی ان ثقافتی پروگرام کی معلومات ہوں اور نشے سے ہٹ کراس طرح کے پروگرام کو دیکھ کرلطف اندوز ہوسکیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button