رمضان المبارک کا پہلا عشرہ، سبزی، دالیں، گوشت اور پھل سب کچھ مہنگا

رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں سبزی، دالیں، گوشت اور پھل سب کچھ ہی مہنگا ہوگیا۔ مہنگائی نے عوام کے ہوش اڑا دیے ہیں۔

جہلم میں پیاز 200روپے، ٹماٹر 150روپے، ادرک اور لہسن 600روپے کلو میں دستیاب ہے. جہلم میں کیلا اور امرود 190اور خربوزہ 200روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

جہلم کے باسیوں کا شکوہ ہے کہ سستے بازاروں میں آٹا چینی اور گھی تو دستیاب ہی نہیں ہے،لمبی لمبی لائنوں میں لگنے کے بعد معلوم ہوتا ہے کہ سبسڈی سب کے لئے نہیں ہے۔

دینہ میں بکرے اور گائے کے گوشت اور مختلف سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

دینہ والوں کو ریٹ لسٹ کے مطابق اشیا نہ ملنے کی شکایات ہیں جبکہ عید کے لیے نئے کپڑوں کی خریداری اور قیمتوں کا سوچ کر ہی شہری پریشان ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button