متحدہ عرب امارات نے عید الفطر پر 7 چھٹیوں کا اعلان کردیا

متحدہ عرب امارات میں سرکاری اداروں میں عیدالفطر کی تعطیلات ایک ہفتے تک جاری رہیں گی۔

متحدہ عرب امارات کی کابینہ کی ہدایت پر وفاقی حکومت کے سرکاری اداروں میں عید الفطر کی تعطیلات سوموار 8 اپریل سے شروع ہوں گی جس کے بعد دفاتر15 اپریل کو کھلیں گے۔

فیڈرل اتھارٹی برائے افرادی قوت کا کہنا ہے کہ تمام حکومتی اداروں کو عید کی تعطیلات کے حوالے سے سرکلر جاری کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں بھی عید الفطر کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے، سعودی عرب کے سرکاری اور نجی شعبے میں تعطیلات 8 اپریل سوموار سے 11 اپریل تک ہوں گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button