جلالپور شریف پولیس نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا، منشیات برآمد

پنڈدادنخان: ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف اور ٹیم کی کارروائی، دو منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کر لی۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں تھانہ جلالپور شریف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان ساجد علی اور ندیم عباس کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے ملزم ساجد سے 1 کلو 200 گرام چرس اور ملزم ندیم سے 520 چرس برآمد کر لی گئی، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔
ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے۔



