ضلع جہلم میں بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے، منی ڈیم اور پل ٹوٹ گئے، پانی گھروں میں داخل

جہلم: ضلع جہلم میں پچھلے چار روز سے وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری، بارشوں کے باعث شہر کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، جمرغال پُل اور ڈومیلی میں بھاٹی ڈیم بارشی پانی کی وجہ سے ٹوٹ گئے، تحصیل پنڈدادنخا ن اور تحصیل سوہاوہ کے متعدد علاقے زیر آب آ گئے۔

رپورٹ کے مطابق پچھلے کئی روز سے جاری بارشوں نے ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں میں تباہی مچا دی۔ بارشی پانی سے تحصیل جہلم کے علاقہ جمرغال میں پُل ٹوٹنے سے جمرغال کا ملحقہ علاقوں سے زمینی رابطہ منقطہ ہو گیا جبکہ نوگراں پُل سے بہنے والے بارشی پانی نے سنگھوئی ،خورد ،چوٹالہ میں تباہی مچا دی۔

تحصیل سوہاوہ کے علاقہ ڈومیلی میں قائم بھاٹی ڈیم سمیت متعدد منی ڈیم بارشی پانی کا دباؤ برداشت نہ کر سکے جس کی وجہ سے بند ٹوٹ گیا جس سے درجنوں دیہات زیر آب آگئے۔ مویشیوں کے باڑے میں بارشی پانی داخل ہونے سے درجنوں مویشی بارشی پانی میں بہہ گئے۔

تحصیل پنڈدادنخا ن میں سمن وال، غریب وال، کندوال سمیت کھیوڑہ، جلالپور شریف کے علاقے میں بارشوں نے تباہی مچا دی۔

جہلم شہر میں سینٹری ورکرز پوری طرح متحرک رہے، شہر کی سڑکوں گلی محلوں پر میونسپل کمیٹی کے سینٹری ورکرز صفائی ستھرائی کرتے دکھائی دیئے جس کی وجہ سے شہر میں کسی بھی جگہ بارشی پانی نظر نہ آیا ۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button