بی ایچ یو پھلڑے سیداں تک جانے والا پیدل راستہ پختہ کرنے کا عوامی مطالبہ

پڑی درویزہ: یونین کونسل پھلڑے سیداں تحصیل سوہاوہ کے عوامی سماجی حلقوں نے ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 24سید رفعت محمود زیدی اور ایم این اے حلقہ این اے 60بلال اظہر کیانی کو متوجہ کیا ہے کہ بنیادی مرکز صحت پھلڑے سیداں جو یونین کونسل صدر مقام میں قائم کیا گیا ہے ۔

ہسپتال ہذا کو پختہ سڑک سے منسلک کرنے والا راستہ عرصہ دراز سے کچا ہے ۔ جس کی وجہ سے پھلڑے سیداں اور گردونواح سے آنے والے مریضوں کو سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ اس لئے اس ہسپتال تک جانے والا کچا راستہ جلد پختہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے تا کہ علاقہ کا ایک دیرینہ مسئلہ حل ہو سکے ۔

یاد رہے کہ مذکورہ کچا راستہ کا فاصلہ بہت تھوڑا ہے ۔ اگر ممبران اسمبلی اپنے سالانہ ترقیاتی بجٹ کا تھوڑا حصہ بھی اس راستہ کی پختگی کے لئے مختص کر دیں تو یہ راستہ بہترین انداز میں پختہ ہو سکتا ہے اور عوام کا ایک دیرینہ مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button