گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بڑاگواہ میں محفل عید میلاد النبی ﷺ کا انعقاد

سوہاوہ: گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بڑاگواہ میں محفل عید میلادالنبی ﷺکاانعقاد، طالبعلوں اور والدین سمیت دیگر کی شرکت، علامہ مولاناتمریز چشتی نے خطاب کیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ کے علاقہ ڈومیلی کے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بڑاگواہ میں محفل عید میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا جس کا آغاز تلاوت قرآن پاک و نعت پاک ﷺ سے کیاگیا۔

محفل میں طالب علموں اور والدین سمیت اہل علاقہ سے اہم شخصیات نے شرکت کی،جس میں کپتان داؤد کیانی، علامہ پیرسید احمد شاہ ہیڈ ماسٹر ہائی سکول پدھری، علامہ ساجد محمودچشتی ہیڈ ماسٹر ایلیمنٹری سکول مہر وارث نے شرکت کی، علامہ مولانا تمریز احمدچشتی نے محفل میں خصوصی خطاب کیا۔

انہوں نے آپ ﷺ کی سیرت پر گفتگو فرمائی، بچوں کو جھوٹ، وعدے کی خلاف ورزی، نماز چھوڑنے سے بچنے اور ہمیشہ سچ ایفائے عہد، نمازکی پابندی کی تاکید کی۔

نعت مقابلہ کے پوزیشن ہولڈرز طالب علموں میں مہمانوں نے انعامات تقسیم کئے گئے۔ ہیڈماسٹرچوہدری محمدرشید نے علامہ اقبال کے افکار کی روشنی میں حضرت محمدﷺکی محبت کادرس دیا اور تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

اختتام پر ملک کی سلامتی اور خوشحالی کیلئے دعا کرائی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button