جہلم میں سموگ کے ساتھ دھند کا راج، ائیر کوالٹی انڈیکس 190 سے تجاوز کرنے لگا

جہلم شہر اور گردو نواح میں سموگ کیسا تھ ساتھ دھند کے بھی بادل چھا گئے، مطلع ابر آلود ہو گیا، ائیر کوالٹی انڈیکس 190 سے تجاوز کرنے لگا۔ طبی ماہرین کی جانب سے شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں بھی سموگ اور دھند کے بادل چھا چکے ہیں۔ جہلم شہر کا ائیر کوالٹی انڈیکس 190 پوائنٹس تک پہنچ گیا ہے، دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم ہوگئی جس کی وجہ سے قومی جی ٹی روڈ پر ٹریفک کی روانی میں بھی شدید مشکلات پیش آرہی ہیں۔

دوسری جانب طبی ماہرین شہریوں کو ماسک پہننے چشمے لگانے اور بغیر ضرورت گھر سے باہر نکلنے سے گریزاور بلاوجہ سفر سے پر ہیز کرنے کی ہدایت کرنی شروع کررکھی ہے۔ صبح کے اوقات میں موسم کی بدلتی صورتحال کے پیش نظر سموگ کا بڑھنا خطر ناک ثابت ہو سکتا ہے۔

فضائی آلودگی اور خطر ناک کریش پلانٹس کی آلودگی کی وجہ سے موسم کی تبدیلی اور سموگ کافی حد تک نقصان دہ ثابت ہو رہی ہے، لوگ بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ گزشتہ روز پڑنے والی سموگ کی وجہ سے درجنوں افراد خطر ناک بیماریوں میں مبتلا ہو کر ہسپتالوں میں منتقل ہوئے۔

حکومت کی طرف سے بھی شہریوں کو احتیاطی تدبیر اختیار کرنے کاکہاجارہا ہے کہ شہری غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں تاکہ بیماریوں سے بچا جاسکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button