سوہاوہ میں مارکی مالکان اور کیٹرنگ مافیا کی من مانیاں جاری، انتظامیہ بے بس

سوہاوہ میں مارکی مالکان اور میرج ہال کیٹرنگ مافیا کی جانب سے ون ڈش آرڈیننس کی کھلے عام خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے۔ متعدد بار 50 ہزار روپے کے جرمانے عائد ہونے کے باوجود مارکی مالکان کی من مانیوں کا خاتمہ نہ ہو سکا۔
اطلاعات کے مطابق گندے نالے کے قریب دیگیں پکانے کا غیر قانونی عمل بھی جاری ہے، جس سے عوام کی صحت کو خطرہ لاحق ہے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان کھڑے ہو گئے ہیں، کیونکہ مبینہ طور پر وہ بھی صرف مال بنانے میں مصروف ہے۔
اہلیانِ علاقہ نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والے مارکیز اور میرج ہالز کو فوری طور پر سیل کیا جائے تاکہ قانون پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا سکے اور عوام کو ان غیر قانونی سرگرمیوں سے نجات دلائی جا سکے۔



