ڈھوک خوشحال میں مسلم ہینڈز کی تعاون سے مسجد کا افتتاح، اہل علاقہ کی کثیر تعداد کی شرکت

سوہاوہ: ڈومیلی کے علاقے ڈھوک خوشحال میں فلاحی تنظیم مسلم ہینڈز کے تعاون سے بننے والی مسجد کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ایریا منیجر مسلم ہینڈز مرزا کامران نے فیتہ کاٹ کر مسجد کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر مسلم ہینڈز کے دیگر عہدیداروں اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ کے علاقے ڈھوک خوشحال میں مسلم ہینڈز کے تعاون سے بننے والی مسجد کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں مسلم ہینڈز گوجرخان کے ایریا منیجر کامران مرزا اور ان کی ٹیم نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت شریف سے کیا گیا۔ افتتاحی فیتہ ایریا منیجر کامران مرزا اور راجہ ساجد محمود نے کاٹا۔

اس موقع پر باسط علی، راجہ تاج، راجہ الیاس، حاجی احمد، صوبیدار امجد محمود، راجہ منیر ٹھکر، مرزا اشفاق، راجہ افضال گوڑا، تم سنگھ، راجہ ظہور، بابا جی اٹوز، ماشاء اللہ کمال، راجہ فضال، مظہر راجہ، عاطف استخاب، راجہ وراثت علی، راجہ محمد بشیر، راجہ جہانگیر، راجہ قدیر، راجہ مناظر، راجہ رفاقت سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

اہل علاقہ نے نماز ظہر بھی ادا کی اور مسجد بنانے والوں اور عطیہ دینے والوں کے لیے علامہ صاحب نے خصوصی دعا کی۔ اختتام پر کھانا بھی تقسیم کیا گیا۔ مسلم ہینڈز کی پوری ٹیم نے راجہ ساجد محمود اور اہل علاقہ کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button