جہلم جیل میں انتظامی اصلاحات، قیدیوں کو بنیادی سہولتیں بلا امتیاز فراہم کی جا رہی ہیں، سید حسن مجتبیٰ

جہلم: ڈسٹرکٹ جیل جہلم کے سپرنٹنڈنٹ سید حسن مجتبیٰ کا کہنا ہے کہ جیل کے انتظامی امور میں نمایاں بہتری آئی ہے اور قیدیوں و حوالاتیوں کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کا عمل بلا تعطل جاری ہے۔
میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے سید حسن مجتبیٰ نے کہا کہ جیل کی انتظامیہ نے ماضی میں پائی جانے والی شکایات کا ازالہ کر لیا ہے اور اب جیل کو ایک حقیقی دار الفلاح بنانے کی جانب اہم قدم اٹھائے جا رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ جیل خانہ جات پنجاب کے اعلیٰ حکام، جیل وزیٹرز اور قیدیوں و حوالاتیوں کے ورثاء نے جیل انتظامیہ کے موثر اقدامات کو سراہا ہے، جس سے انتظامیہ کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔
سید حسن مجتبیٰ نے مزید کہا کہ جیل کے انتظامی امور کو بہتر بنانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کی بدولت قیدیوں اور حوالاتیوں کو بلا امتیاز تمام بنیادی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں، جس سے جیل کا ماحول بہتر ہوا ہے اور قیدیوں کی فلاح کے لیے مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔



