جہلم بار کے انتخابات میں راجہ شکیل گروپ کی شاندار کامیابی، ملک رضوان احمد صدر منتخب

جہلم: ڈسٹرکٹ بار ایسوی ایشن جہلم کے سالانہ انتخابات میں دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے کے بعد راجہ شکیل گروپ نے بھاری اکثریت سے میدان مار لیا۔ انتخابات میں ملک رضوان احمد نے 294 ووٹ حاصل کر کے صدر ڈسٹرکٹ بار کا عہدہ اپنے نام کر لیا۔

انتخابات میں وکلاء کی بڑی تعداد نے حصہ لیا اور ہر نشست کے لیے سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ نائب صدر کے عہدے پر مہوش چوہدری نے 272 ووٹ حاصل کیے اور کامیاب قرار پائیں جبکہ جنرل سیکرٹری کی نشست پر عبدالرحمٰن برگٹ نے 293 ووٹ حاصل کر کے میدان مارا۔

جوائنٹ سیکرٹری کے لیے زین مظہر 263 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ٹھہرے۔ ایگزیکٹو کمیٹی کی نشستوں پر بھی زبردست مقابلے ہوئے۔ شیخ ولید رزاق، سید انس رضا نقوی، محمد افضال احمد، چوہدری ولید احمد، اور عاطف شکیل نے اپنی اپنی نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔

انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد ایوان عدل کے اندر جیتنے والے امیدواروں اور ان کے حامی وکلاء نے خوشی کا اظہار کیا۔ وکلاء نے نہایت مہذب انداز میں اپنی کامیابی کا جشن منایا اور ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی۔

ڈسٹرکٹ بار ایسوی ایشن جہلم کے انتخابات میں وکلاء کی بھرپور شرکت کو بار کے اتحاد اور پیشہ ورانہ یکجہتی کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔ کامیاب امیدواروں کے حامیوں نے امید ظاہر کی کہ نئی قیادت وکلاء اور عوام کے مسائل کو حل کرنے میں بھرپور کردار ادا کرے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button