اخبار فروش یونین دینہ کے سالانہ انتخابات مکمل، تمام عہدیداران بلامقابلہ منتخب

دینہ: اخبار فروش یونین دینہ کے سالانہ انتخابات مکمل ہو گئے، جس میں تمام عہدیداران بلا مقابلہ منتخب ہو گئے۔ صدر شعبان چوہدری، چیئرمین امجد محمود سیٹھی، سرپرست اعلیٰ افتخار حسین ملک، جنرل سیکرٹری عبدالستار نیازی سمیت دیگر عہدیداران کو بلا مقابلہ منتخب ہونے پر تمام ممبران نے ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اخبار فروش یونین دینہ کے انتخابات منعقد ہوئے، جس میں پوری باڈی کو بلا مقابلہ منتخب کیا گیا۔ نو منتخب عہدیداران میں صدر شعبان چوہدری، چیئرمین امجد محمود سیٹھی، سرپرست اعلیٰ افتخار حسین ملک، جنرل سیکرٹری عبدالستار نیازی، سینئر وائس چیئرمین رضوان سیٹھی، سینئر نائب صدر رضوان میر، نائب صدر سہیل انجم قریشی، جوائنٹ سیکرٹری جواد حسین شاہ اور دیگر ممبران شامل ہیں۔

اس موقع پر صدر شعبان چوہدری نے تمام عہدیداران و ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پوری باڈی کا بلا مقابلہ منتخب ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم ایک ہیں اور باہمی اتحاد و اتفاق سے کام کر رہے ہیں۔ ہم آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل ٹکا خان عباسی کی قیادت میں مکمل طور پر متحد ہیں اور ان کے رہنمائی و مشورے سے مزید ترقی کی راہ پر گامزن ہوں گے۔

تمام منتخب عہدیداران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اخبار فروش برادری کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور کوشش کریں گے اور اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ انتخابات کے موقع پر یونین ممبران میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور ایک دوسرے کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری رہا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button