جہلم میں پلاسٹک کے استعمال کی روک تھام کے لیے آگاہی مہم کا آغاز

جہلم: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پلاسٹک کے استعمال کی روک تھام اور ماحولیات کے تحفظ کے لیے ضلعی انتظامیہ جہلم اور محکمہ ماحولیات کے زیر اہتمام شاندار چوک میں آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر جہلم آفتاب اشرف اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات بابر نے مہم کی نگرانی کی۔ مہم کے دوران دکانداروں میں ماحول دوست پمفلٹس تقسیم کیے گئے تاکہ پلاسٹک کے نقصانات سے متعلق شعور بیدار کیا جا سکے۔

آگاہی مہم کے تحت شہریوں اور تاجروں کو پلاسٹک کے کم سے کم استعمال اور ماحول کے تحفظ کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا، جبکہ انہیں اس سلسلے میں بھرپور تعاون کی اپیل بھی کی گئی۔

حکام نے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور ذمہ دارانہ رویوں کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایک صاف، سرسبز اور صحت مند معاشرے کے لیے اجتماعی کاوشیں ناگزیر ہیں۔

شہریوں اور تاجر برادری نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور اسے ماحول دوست معاشرے کے قیام کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button