جہلم پولیس کی کامیاب کارروائی، مغویہ بحفاظت بازیاب

جہلم: تھانہ سول لائنز پولیس نے اغواء کے مقدمہ میں اہم کارروائی کرتے ہوئے مغویہ کو بحفاظت بازیاب کر لیا۔
ترجمان جہلم پولیس کے مطابق جہلم میں تھانہ سول لائنز میں درج اغواء کے مقدمہ میں مغویہ کی تلاش جاری تھی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شفیق احمد چوہدری کی خصوصی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ سول لائنز اور ان کی ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت، جدید تفتیشی طریقہ کار اور مسلسل محنت کے ذریعے مغویہ کی بازیابی کے لیے بھرپور اقدامات کیے۔
پولیس ٹیم نے خفیہ اطلاعات اور تکنیکی ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے کامیاب کارروائی کی اور مغویہ کو قلیل وقت میں بحفاظت بازیاب کر لیا۔ بعد ازاں ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد مغویہ کو اس کے ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔
ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کا کہنا ہے کہ جہلم پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم کے خاتمے کے لیے ہمہ وقت متحرک ہے اور ایسے واقعات میں فوری اور مؤثر کارروائی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی تاکہ معاشرے میں امن و امان کو برقرار رکھا جا سکے۔



