عوامی سہولیات کی فراہمی اور شفاف گورننس ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات ہیں، ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف ترقیاتی اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں PULSE منصوبے کی پیش رفت، گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹس کے اجرا، واسا جہلم کے امور اور شہر بھر میں جاری بیوٹیفکیشن سکیمز پر متعلقہ افسران نے تفصیلی بریفنگ دی۔
اجلاس کے دوران واسا جہلم کی کارکردگی، سیوریج مسائل، مین ہول کورز کی تنصیب اور شہری انفراسٹرکچر سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ شہری سہولیات کی بہتری کیلئے تمام ضروری اقدامات بروقت مکمل کیے جائیں جبکہ صفائی ستھرائی اور انفراسٹرکچر کی بحالی پر خصوصی توجہ دی جائے۔
اجلاس میں سُتھرا پنجاب ایجنسی جہلم کی کارکردگی، صفائی مہم اور شہری ماحول کو بہتر بنانے کیلئے جاری اقدامات پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔
مزید برآں پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (PERA) کی سرگرمیوں اور مختلف محکموں کے KPI’s اپڈیٹس کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی۔
ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی سہولیات کی فراہمی، شفاف گورننس اور شہری مسائل کا بروقت حل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات ہیں۔
انہوں نے تمام محکموں کو باہمی رابطے کے ساتھ کام کرنے اور جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔



