عوامی مسائل کا بروقت حل اور ترقیاتی منصوبوں کی موثر نگرانی اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن

جہلم: ضلع جہلم میں اہم انتظامی امور، ترقیاتی اقدامات اور عوامی سروس ڈیلیوری پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس کے دوران پلس پروگرام، گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹس، کھیوٹ و انتقالات سے متعلق مسائل اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے کی جانے والی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ افسران نے اپنے اپنے شعبوں سے متعلق جاری اقدامات، موجودہ صورتحال اور پیش رفت کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی۔
اجلاس میں واسا، بیوٹیفکیشن، ستھرا پنجاب، پرائس کنٹرول، کارکردگی کے اشاریوں، ریونیو کورٹ مینجمنٹ سسٹم، ای بزنس اور فائر سیفٹی انتظامات پر ہونے والی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ افسران نے مختلف شعبوں میں جاری سرگرمیوں اور انتظامی امور پر عملدرآمد کی صورتحال سے آگاہ کیا۔
اجلاس کے دوران وزیراعظم فیول سبسڈی پروگرام پر عملدرآمد اور شہریوں کو ریلیف کی فراہمی سے متعلق اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ افسران نے پروگرام کے تحت جاری سرگرمیوں اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے حوالے سے بریفنگ دی۔
ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ زیرِ التوا معاملات میں تیزی لائی جائے اور تمام انتظامی امور کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
انہوں نے فیلڈ نگرانی کو مزید مؤثر بنانے اور مختلف محکموں کے درمیان باہمی رابطے کو بہتر بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو بروقت، مؤثر اور بہتر سروس ڈیلیوری کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔



