جہلم میں شہری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار

جہلم: تھانہ صدر پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ کے زور پر شہری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان جہلم پولیس کے مطابق تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شہری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے ملزم کو حراست میں لے لیا۔ دورانِ کارروائی ملزم کے قبضے سے ناجائز پسٹل 30 بور اور ایمونیشن برآمد کیا گیا۔
پولیس نے ملزم کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے اور دھمکیاں دینے کے حوالے سے مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے اور اس کے ذریعے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے قانون شکن عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔



