ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی زیرِ صدارت ضلعی ترقیاتی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی جبکہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں، مقامی ضروریات اور ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس کے دوران مختلف ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد کی موجودہ صورتحال، مقررہ اہداف کے حصول، تعمیراتی کاموں کے معیار اور منصوبوں کی تکمیل میں درپیش مسائل کا جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ محکموں کے افسران نے جاری منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی، جبکہ سیاسی شخصیات نے اپنے علاقوں میں عوام کو درپیش مسائل اور مزید ترقیاتی کاموں کی ضروریات کی نشاندہی کی۔

ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی جائے، تعمیراتی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور تمام منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی بروقت تکمیل اور بہتر نتائج کے حصول کے لیے مسلسل نگرانی اور متعلقہ محکموں کے درمیان موثر رابطہ کاری ضروری ہے تاکہ شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جاسکیں اور ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات عوام تک پہنچائے جا سکیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button