یوتھ گیمز کے انتظامات بروقت مکمل اور نوجوانوں کو کھیلوں میں شرکت کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کیے جائیں گے، ماہم مشتاق

جہلم: وزیر اعلیٰ پنجاب یوتھ گیمز 2026 کے انعقاد کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز ماہم مشتاق کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں کھیلوں کے مقابلوں کے انتظامات، نوجوانوں کی شرکت اور متعلقہ محکموں کے درمیان رابطہ کاری سمیت مختلف امور پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں یوتھ گیمز کے انعقاد کو موثر بنانے، کھیلوں کی سرگرمیوں کو منظم انداز میں جاری رکھنے اور نوجوانوں کو مختلف مقابلوں میں شرکت کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے سے متعلق امور زیرِ بحث آئے۔ اس موقع پر ایونٹ کے انتظامی معاملات کو بہتر بنانے اور تمام ضروری تیاریوں کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز ماہم مشتاق نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب یوتھ گیمز 2026 کے لیے انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں اور تمام متعلقہ ادارے باہمی رابطے اور تعاون کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔
انہوں نے کہا کہ کھیلوں کا فروغ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے اور ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس مقصد کے لیے ضروری ہے کہ کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کے حوالے سے جامع حکمت عملی اپنائی جائے اور انتظامی امور کو موثر انداز میں مکمل کیا جائے۔



