پدھری میں جٹ اتحاد پاکستان کا شاندار کنونشن، پنجاب بھر سے جٹ برادری کی بھرپور شرکت

سوہاوہ: تحصیل سوہاوہ کے علاقے پدھری میں جٹ اتحاد پاکستان کے زیرِ اہتمام ایک شاندار کنونشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں پنجاب بھر سے تنظیم کے مرکزی و صوبائی عہدیداران، معززینِ علاقہ اور جٹ برادری کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ شرکاء کی بھرپور شرکت کے باعث کنونشن کو غیر معمولی پذیرائی حاصل ہوئی۔
کنونشن میں بانی جٹ اتحاد پاکستان چوہدری محمد یوسف جٹ، چیئرمین جٹ اتحاد پاکستان چوہدری ابرار جٹ اور صدر پنجاب جٹ اتحاد پاکستان عبدالمنان نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر چوہدری تصدق حسین ایڈووکیٹ صدر تحصیل سوہاوہ، چوہدری عمر صدر تحصیل دینہ، چوہدری خالد جٹ صدر تحصیل جہلم، چوہدری تمریز نائب صدر دینہ، چوہدری شہزاد جٹ، چوہدری آفتاب ساہی، چوہدری اظہر محمود ترجمان سیکرٹری، چوہدری شاہد ویلفیئر نائب صدر، چوہدری آفتاب جٹ موہال، چوہدری افضال جٹ کنتریلی اور چوہدری یاسین فیصل آباد حال مقیم سعودی عرب نے شرکت کی۔
کنونشن میں چوہدری الیاس دینہ حال مقیم انگلینڈ، چوہدری زبیر کڑی ثقافت جہلم حال مقیم سعودی عرب، چوہدری مسعود احمد تھلہ چوہدریاں، چوہدری ہارون سلطان، چوہدری فداالحق سابق ناظم، چوہدری عبدالرشید سیری گھنیال، چوہدری تصدق سابق کسان کونسلر، چوہدری عثمان ثانی، چوہدری عثمان مانی، جابر حسین جٹ سوہاوہ، چوہدری جواد کدلوٹ، چوہدری قیصر، چوہدری طارق دلوموڑہ، چوہدری جاوید ککرالہ، چوہدری مختار پوٹھہ، آصف جٹ تھلہ اور چوہدری کاشف جٹ کاشی کدلوٹ سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ پنجاب کے مختلف اضلاع سے تنظیمی عہدیداران اور جٹ برادری کے سینکڑوں افراد بھی کنونشن میں شریک ہوئے۔
پنڈال آمد پر تمام مہمانوں کا بانی کنونشن و وائس چیئرمین چوہدری سخاوت علی جٹ، صدر ضلع جہلم چوہدری بشارت جٹ، چوہدری وسیم جٹ اور دیگر منتظمین نے شاندار استقبال کیا۔ مہمانوں کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے، ان پر پھولوں کی پتیاں اور نوٹ نچھاور کیے گئے، جبکہ ڈھول کی تھاپ پر پرتپاک استقبال نے تقریب کی رونق کو دوبالا کر دیا۔
تقریب کے دوران مختلف عہدیداران نے خطاب کرتے ہوئے جٹ اتحاد پاکستان کا منشور پیش کیا۔ مقررین نے کہا کہ تنظیم کے قیام کا بنیادی مقصد جٹ برادری کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنا اور باہمی اتحاد و بھائی چارے کو فروغ دینا ہے۔ تنظیم غریب اور بیوہ خاندانوں کی کفالت، یتیم اور مستحق طلبہ و طالبات کی تعلیمی معاونت اور قانونی مسائل میں مکمل تعاون سمیت برادری کے افراد کو درپیش مختلف مشکلات کے حل کے لیے کردار ادا کرے گی۔
مقررین کا کہنا تھا کہ جٹ برادری ہمیشہ علاقے کی ترقی، بھائی چارے اور فلاحی سرگرمیوں میں پیش پیش رہی ہے۔ جٹ اتحاد پاکستان اس جذبے کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے مستحق خاندانوں کی مدد اور برادری کے اجتماعی مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ تعلیم، اخلاق اور اتحاد کو اپنا شعار بنائیں تاکہ معاشرے میں مثبت تبدیلی لائی جا سکے۔
اس موقع پر مشاورت کے بعد چوہدری سخاوت علی جٹ کو وائس چیئرمین جٹ اتحاد پاکستان مقرر کرنے کا اعلان بھی کیا گیا۔ کنونشن کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے اور تھانہ ڈومیلی کی پولیس تقریب کے اختتام تک موقع پر موجود رہی تاکہ امن و امان کی صورتِ حال برقرار رکھی جا سکے۔
تقریب کے اختتام پر بانی کنونشن چوہدری سخاوت علی جٹ کی جانب سے پنجاب بھر سے تشریف لانے والے تنظیمی عہدیداران کو اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں۔ آخر میں چوہدری سخاوت علی جٹ نے دور دراز علاقوں سے آنے والے تمام مہمانوں اور جٹ برادری کے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کامیاب کنونشن کے انعقاد پر منتظمین اور شرکاء کو مبارکباد پیش کی۔



