جماعت جلالیہ پاکستان ضلع جہلم کے زیر اہتمام ماہانہ ختم خواجگان شریف اور عرس مبارک کے سلسلے میں مشاورتی اجلاس

جہلم: جماعت جلالیہ پاکستان ضلع جہلم کے زیرِ اہتمام جامع مسجد خانساماں میں ماہانہ ختم خواجگان شریف اور عرس مبارک کے سلسلے میں ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں متعلقہ امور، انتظامات اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے باہمی مشاورت کی گئی۔
ماہانہ ختم خواجگان شریف میں حضرت علامہ مولانا محمد خالد جلالی، علامہ مفتی محمد عثمان جلالی، علامہ پروفیسر سید عبد الوحید شاہ کاظمی، محمد اشرف جلالی، محمد برہان الحق جلالی، محمد حقیق جلالی، عامر نوید جلالی سمیت دیگر احباب نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران شرکائے محفل نے اولیائے کرام کی تعلیمات، دینی و روحانی اقدار کے فروغ اور محافلِ ذکر و اذکار کے انعقاد کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ماہانہ ختم خواجگان شریف اور عرس مبارک کی تقریبات میں عقیدت و احترام اور بہترین نظم و ضبط کے ساتھ شرکت کو یقینی بنایا جائے گا۔
اجلاس کا بنیادی مقصد باہمی اتحاد و اتفاق کو فروغ دینا، دینی سرگرمیوں کو منظم کرنا اور روحانی محافل کے ذریعے محبتِ رسول ﷺ اور تعلیماتِ اولیائے کرام کو عام کرنا تھا۔
آخر میں دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ اس بابرکت کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور تمام وابستگان کو دینِ اسلام کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔



