جہلم میں بھٹیہ کے قریب کنویں سے نامعلوم شخص کی کئی روز پرانی لاش برآمد

جہلم: بھٹیہ کے قریب کنویں سے نامعلوم شخص کی کئی روز پرانی لاش برآمد ہوئی، ریسکیو 1122 نے لاش کنویں سے نکال کر اسپتال منتقل کر دی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کے نواحی علاقے بھٹیہ کے قریب ایک کنویں سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے، جو بظاہر کئی روز پرانی ہے۔ پولیس کے مطابق تاحال لاش کی شناخت نہیں ہو سکی۔

پولیس کے مطابق کنویں سے آنے والی لاش کی بدبو محسوس ہونے پر وہاں سے گزرنے والے ایک راہگیر نے پولیس کو اطلاع دی۔ اطلاع ملنے پر متعلقہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ریسکیو 1122 کی مدد سے لاش کو کنویں سے نکالا گیا۔

بعدازاں لاش کو مزید کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق لاش کئی روز پرانی ہونے کے باعث تاحال اس کی شناخت ممکن نہیں ہو سکی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button