ختم نبوت کانفرنس کی بھرپور کامیابی پر پیر انور قریشی اور مفتی بشیر احمد کرم کی کاوشوں کو سراہتے ہیں، عبدالاحد احمد گوندل

کھیوڑہ: ختم نبوت کانفرنس کی بھرپور کامیابی پر ہم معروف عالم دین پیر محمد انور قریشی اور مفتی بشیر احمد کرم کی کاوشوں کو سراہتے ہیں اور مبارک باد پیش کرتے ہیں ایسے علماء امت کا اساسہ ہیں، اللہ تعالیٰ علماء کا سایہ ہمیشہ ہمارے سروں پر قائم و دائم رہے۔
ان خیالات کا اظہار کھیوڑہ دارارقم سکول کے ڈائریکٹر عبدالاحد احمد گوندل نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں امت کو توڑنے کی بجائے متحد کرنا چاہیے، پیر محمد انور قریشی جیسے علماء کرام امت مسلمہ کا اثاثہ ہیں، انجمن غلامان مصطفی تحریک حی الفلاح کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں محمد انور قریشی اور مفتی بشیر احمد کرم کی سربراہی میں ختم نبوت کانفرنس کی بھرپور کامیابی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
عبدالاحد احمد گوندل نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ قرآن واحادیث پر درس دیا اور کبھی بھی تفرقہ بازی کی بات نہیں کی اور ہمیشہ مسلمانوں کو متحد رکھنے کے لیے کردار ادا کیا اور کبھی بھی فرقہ واریت پر بات نہیں کی اور ہمیشہ امن سلامتی کے لیے کوشاں رہے ہیں۔



