معروف صحافی ادریس چوہدری کی جانب سے دینہ پریس کلب کے اعزاز میں پر تکلف دعوت

دینہ کے معروف صحافی ادریس چوہدری کی دینہ پریس کلب کے اعزاز میں پرتکلف دعوت کا اہتمام ، دعوت کا اہتمام دینہ پریس کلب میں کیا گیا، دعوت میں دینہ پریس کلب کے تمام عہدیداران و ممبران نے شرکت کی ۔
تفصیلات کے مطابق دینہ کے معروف صحافی ادریس چوہدری کی دینہ پریس کلب کے اعزاز میں پرتکلف دعوت کا اہتمام کیا گیا ، دعوت میں چیئر مین امجد محمود سیٹھی ، صدر سید توقیر آصف شاہ ، سینئر نائب صدر عرفان محبوب ، نائب صدر سہیل انجم قریشی ، حاجی اظہر چوہدری، حاجی افتخار احمد مغل ، رضوان سیٹھی ، فنانس سیکرٹری شعبان چوہدری ، احمدندیم سمیت دیگر نے شرکت کی۔
دعوت کا اہتمام دینہ پریس کلب میں کیا گیا اور دینہ پریس کلب کو مزید فعال بنانے کے ساتھ ساتھ شہری مسائل کو بھی مدنظر رکھا اور دینہ پریس کلب کی طرف سے محمد ادریس چوہدری کو بہترین دعوت دینے پر شکریہ ادا کیا ۔



