شدید سردی کیلئے تیار ہو جائیں، بارشوں کا طاقتور سسٹم ملک میں داخل ہوگیا

عوام کڑاکے کی سردی کیلئے تیار ہو جائیں، بارشوں کا طاقتور سسٹم ملک میں اثرانداز ہونا شروع ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ملک میں داخل ہونے والے مغربی ہواؤں کے سلسلے نے بھرپور انداز میں اثرانداز ہونا شروع کر دیا ہے جس کے بعد ضلع جہلم سمیت ملک کے کئی علاقوں میں شدید سردی پڑنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں داخل ہونے والے مغربی ہواؤں کے سلسلے کی وجہ سے بلوچستان اور سندھ کے کئی علاقے بارش اور ژالہ باری کی زد میں ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے. اس دوران پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں سموگ اور دھند چھائے رہنے کا بھی امکان ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button