دینہ میں پکار 15 پر بوگس کال کرنے والا نوجوان گرفتار

دینہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پکار 15 پر بوگس کال کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ملزم محمد حمزہ نے پکار 15 پر کال کی کہ اس کے کزن کو کسی نے گولیاں مار کر قتل کر دیا ہے،ایس ایچ او دینہ نے موقع پر پہنچ کر پڑتال کی تو ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا تھا،ملزم محمد حمزہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہناتھا کہ سرکاری وسائل کا غلط استعمال کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔



