فراڈ کیس؛ فواد چوہدری ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر محکمہ اینٹی کرپشن کے حوالے

جہلم: ڈیوٹی سول جج راولپنڈی نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو فراڈ کیس میں ایک دن کے جسمانی ریمانڈ پر محکمہ اینٹی کرپشن کے حوالے کر دیا اور انہیں کل متعلقہ عدالت پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو پولیس بکتر بند گاڑی میں جیل سے جوڈیشل کمپلیکس لایا گیا۔
محکمہ اینٹی کرپشن تفتیشی ٹیم نے فراڈ کیس میں 5 دن کا جسمانی ریمانڈ طلب کرتے ہوئے کہا کہ ملزم نے اپنے فرنٹ مین کزن فوق شیراز کے ذریعے دینہ جی ٹی روڈ پر نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کو این او سی دلوانے اور اراضی کلیئر کرانے کے لیے بھاری رقم وصول کی وہ 35 لاکھ روپے کی رقم برآمد کرنا ہے۔
سب جعلی کیس بھگت رہے ہیں،پاکستان میں اب مرنا ضروری ہے دیکھیں کب مرتے ہیں، فواد چوہدری۔۔۔!!! pic.twitter.com/rRkS01KqwY
— Mughees Ali (@mugheesali81) December 10, 2023
وکیل صفائی فیصل چوہدری کا موقف تھا کہ یہ سیاسی انتقام جھوٹا کیس ہے، ہاؤسنگ سوسائٹی مالکان کی بھی کوئی شکایت نہیں ہے بلاوجہ جھوٹے مقدمات بنائے جا رہے ہیں لہٰذا ملزم کو مقدمے سے ڈسچارج کیا جائے یا ضمانت منظور یا جوڈیشل کیا جائے۔
ڈیوٹی جج غلام مصطفیٰ نے ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ملزم کو پیر 11 دسمبر کو متعلقہ اینٹی کرپشن عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
پاکستان میں مرنا ضروری ہے، دیکھتے ہیں کب مرتے ہیں، فواد چوہدری pic.twitter.com/frBXGSvFSL
— Khurram Iqbal (@khurram143) December 10, 2023
عدالت میں پیشی کے موقع پر فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کی اور کہا کہ سپریم کورٹ کیس لگانے کےلئے لگتاہے مرنا پڑے گا، فواد چوہدری نے مایوسی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ جعلی کیسز بھگت رہا ہوں۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا ایک کیس ختم ہوتا تو دوسرا بن جاتا ہے اب تو لگتاہے سپریم کورٹ میں کیس لگوانے کیلئے مرنا پڑے گا۔



