ڈومیلی میں چوری کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری مجرم گرفتار

سوہاوہ: ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی اور ٹیم کی اہم کارروائی،چوری کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری مجرم گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈومیلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرم محمد یقین کو گرفتار کر لیا، مجرم سال2023سے تھانہ ڈومیلی پولیس کو چوری کے مقدمہ میں مطلوب تھا۔

مجرم گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہوگیا تھا جس کو تھانہ ڈومیلی پولیس نے جدید سائنٹیفک طریقہ کار کو بروئے کار لاتے ہوئے گرفتارکر لیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی اور ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ اشتہاری مجرمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button